Home / Urdu Poetry / Urdu Sad Poetry / اب کے پھولوں سے زخم کھاتے ہیں

اب کے پھولوں سے زخم کھاتے ہیں

اب کے پھولوں سے زخم کھاتے ہیں
چلو اپنوں کو آزماتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہنس کے ملتےہیں غیر سے جب بھی
دل وہ میرا بہت دکھاتے ہیں
دیکھ تھوڑی سی روشنی کے لئے
لوگ اپنا ہی گھر جلاتے ہیں
سب کے ہونٹوں پہ غم کے افسانے
ہم بھی اپنے دکھوں کو گاتے ہیں
ضبط کرنا بہت ہی مشکل ہے
اشک پلکوں پہ آ ہی جاتے ہیں
کیسا قاصد کہاں کا پیغمبر
درد اپنا ہمی سناتے ہیں
تیرے نالے کی خیر ہو
دیکھ وہ بھی تو مسکراتے ہیں

(Visited 56 times, 1 visits today)
0.00 avg. rating (0% score) - 0 votes

About Lubna Rasheed

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*